متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کیاپاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں کوئی تنازع ہوا ہے…؟

Spread the love

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کے ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف

تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے۔جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں تاہم پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقا کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقا میں پاکستانی سفارت کاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔