متعلقہ

جمع

تحریک اتحاد بھی مہنگائی کیخلاف بول پڑی ، انقلابی تحریک چلانے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی بم گرا کر غریب عوام کی زندگی تباہ کردی۔اب وہ پٹرول بجلی پر غریبوں، کسان کو ملنے والا ریلیف ختم کرنے کی بجائے امراء، بیورو کریٹس، سیاستدانوں، اسٹیبلشمنٹ، اعلی عدلیہ، بزنس مینوں پر ٹیکس لگائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےڈاکٹر سبیل اکرام کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں

چودھری اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری پنجاب میں ڈیرے جمانے کا سوچے بھی نہیں۔اگر ایسا کیا تو ہم اس کاجینا حرام کر دیں گے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد ہم سندھ کا رخ کر کے وہاں کے عوام کو اس کے اصل چہرے سے آگاہ کریں گے۔ اگر حکومت نے غریبوں، کسانوں، رکشہ ڈرائیوروں سمیت عام عوام کو ریلیف نا دیا تو بہت جلد ہم اپنا لائحہ عمل طے کر کے انقلابی تحریک شروع کریں گے۔چودھری اورنگزیب نے کہاکہ ملک پر بار بار چند خاندانوں کی حکمرانی سے عوام مسلسل پستی جا رہی ہے۔امیر امیر سے امیر تر اور غریب بھوک سے مر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کے ان کی جماعت ظلم کے نظام کا راستہ روکے گی اور یہی عزم کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر سے عوام کی خدمت کے لیے آئندہ الیکشن لڑیں گے۔ پارٹی میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹکٹ دیں گے تاکہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ملک کی تعمیر کریں۔