متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مون سون بارشوں کے باعث کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے ممکنہ تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبائی محکمے

مربوط حکمتِ عملی اختیار کریں۔ا پاکستان میں کم از کم اگست 2022ء تک مون سون بارشیں ہوں گی۔ پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اس موسمِ برسات میں ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کا رجحان رہے گا۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی نے مزید کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی بہت زیادہ امکان ہے، جس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پیش گوئیاں ہیں کہ پاکستان کو 2010ء والی سیلابی صورتِ حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔