spot_img

ذات صلة

جمع

تھکن سے بچنا ہے تو نیند پوری کریں اور سونے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل کا استعمال ترک کر دیں

لاہور ( ہیلتھ رپورٹ ) تھکن ایک عام شکایت بن چکی ہے جس سے ہر دوسرا مرد، عورت، بوڑھے، جوان حتیٰ کہ بچے بھی متاثر نظر آتے ہیں، اس شکایت کی علامات اور اِن کے علاج سے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے۔تھکاوٹ کی تشریح کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  تھکاوٹ کے شکار افراد خود کو جسمانی طور پر لاغر، سُست محسوس کرتے ہیں۔تھکاوٹ کی وجوہات میں گنجائش سے زیادہ کام کر نا، جسم میں وٹامنز، منرلز، آئرن، وٹامن بی 12، پانی، خون میں شکر اور آکسیجن کی مقدار کا کم ہونا شامل ہے۔طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنی نیند کے گھنٹوں پر ضرور توجہ دیں، نیند پوری کرنا اپنے لیے لازم کر لیں، جتنا ذہنی

پرسکون رہیں گے اتنا ہی خود کو جسمانی طور پر خوش اور پر سکون محسوس کریں گے۔بستر پر سونے جانے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل فون کا استعمال ترک کر دیں۔ذہنی تھکاوٹ جسم کو مزید تھکا دیتی ہے ، تازہ دم اور متحرک رہنے کے لیے سب سے پہلے ذہنی پریشانیوں سے خود کو دور رکھیں جس کے لیے یوگا، ورزش سے مدد لی جا سکتی ہے۔اکیلے رہنے والے افراد جنہیں زیادہ ملنا جلنا

پسند نہیں ہوتا انہیں خود کے لیے وقت یعنی کہ ’می ٹائم‘ نکالنا چاہیے۔’می ٹائم‘ کے دوران صرف اپنے پسند کے کام کریں اور خود کو پرسکون رکھنے کے لیے وہ کام کریں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہے ۔چھٹی والے دن باہر کسی تفریحی مقام کا رُخ ضرور کریں، اس سے نا صرف آپ ذہنی بلکہ خود کو جسمانی طور پر بھی متحرک اور پر سکون محسوس کریں گے۔

spot_imgspot_img