spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیس میکر بیٹری اور والو سکینڈل سامنے آگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائدالمیعاد سکینڈل کے بعد پیس میکر بیٹری اور والو سکینڈل سامنے آگیا ہسپتال کے ڈسپوزیبل اور سرجیکل سٹور سے4کروڑ مالیت کے 640 دل کے والواور پیس میکر چوری ہوگئے جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے. چوری موجودہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق نے پکڑی. بتایا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور سکینڈلز کی زد میں ہے لگتا ہے جیسے اس ہسپتال میں ڈرگ مافیا کا مکمل کنٹرول ہے چوری اور سینہ زوری کے نت نئے سکینڈل بھی سامنے آرہے ہیں سکینڈل کو دبانے کے لئے2روز قبل پرچیز آفیسر نے یونین سے مل کر چوری پکڑنے والے ایم ایس کے خلاف ہسپتال میں ہڑتال کر دی مگر ایم ایس چوری کا ایک نیا سکینڈل سامنے لے آئے. ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ایس نے تحقیقات میں 4 کروڑ

روپے مالیت کا سازو سامان چوری ہونے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جو کہ انہوں نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو پیش کردی ہے .وہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیں گے . ایم ایس کی طرف سے چیف سلیکٹر کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے ہسپتال کے ڈسپوزیبل اور سرجیکل سٹور سے دل میں لگائی جانے والی مصنوعی بیٹریاں والو پیس میکر ز جن کی تعداد 646 ہے چوری کیے گئے ایم ایس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب سٹورز میں چھان بین کی گئی تو مذکورہ تعداد میں مذکورہ آئٹمز غائب تھے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سازوسامان چوری کر لئے گئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر اشیاء کی قیمتیں2 لاکھ سے 3 لاکھ تک کے درمیان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2سے3 ملازمین کو معطل کیا گیا اور بعد ازاں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی نے سابق چیف فارماسسٹ اور سینئر فارماسسٹ سمرین سمیت سٹور ملازمین کو ذمہ دار قرار دیا مگر موجودہ چیف ایگزیکٹر نے معاملہ ادھر ادھر کرنے کے لئے وہ رپورٹ ہی مسترد کردی اور نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جو آج تک معاملے تک نہیں پہنچ سکی .ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ایم ایس نے ایک اور سکینڈل پکڑا ہے جس میں ایک ہی شخص کو ہسپتال کے تمام ٹھیکے دے رکھے ہیں صفائی سیکیورٹی کنٹین پارکنگ کا ٹھیکہ ایک ہی فہیم بٹ نامی شخص کے پاس ہے.اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر فاروق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ ہڑتال اور احتجاج پر اتر آئے, تحقیقات جاری ہیں جو ذمہ دار ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں گے ابتدائی طور پر 4کروڑ روپے کی چوری پکڑی ہے.

spot_imgspot_img