متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

سپر ٹیکس صنعتی شعبے پر بڑا حملہ‘حکومتی پالیسیاں ملک کو دیوالیہ کر رہی ہیں،پی ٹی آئی

Spread the love

اسلام آباد، لاہور، کراچی(نیوز ایجنسیاں) سابق وزیر خزانہ و انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل بجٹ مکمل ہوگیا ہے اس لیے سینیٹ کو آج سے 14 دن کا وقت دیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو بجٹ غیر آئینی ہو جائیگا اور عدالتوں میں چیلنج کیا جا سکتا ہے. پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اپنی 30 منٹ کی بجٹ تقریر میں وزیراعظم نے مشکل سے 45 سیکنڈ اربوں روپے کے نئے ٹیکس لاگو کرنے پر بات کی اور بقایا 29 منٹس انہوں نے صرف نوادرات پیش کیے۔وفاقی اسد عمر نے کہا کہ وزیر اعظم میں اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ بجٹ قومی اسمبلی کے فلور پر جاکر پیش کر دیں اور یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجائے وزیر اعظم نے

بجٹ میں کیے گئے اقدامات کا باہر بیٹھ کر ایک کمرے میں اعلان کیا۔وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے تاہم ان کو یاد دلاتا چلوں کہ عمران خان کی حکومت گرائی گئی تو اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر 16.4 ارب ڈالر موجود تھے تو میاں صاحب کو بتا دوں کہ ملک دیوالیہ نہیں بلکہ بہتری کی طرف جا رہا تھا صرف 3 مہینوں کے اندر ہمارے آدھے زر مبادلہ کے ذخائر اڑ گئے اور ملک کا دیوالیہ پن میاں صاحب کی حکومت آنے کے بعد ہوا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایندھن، گیس، بجلی، چینی، آٹا، گھی وغیر مہنگا کرنے کے بعد آج اربوں روپے کے نئے ٹیکس لاگو کرنے کے بعد بھی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اگر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا تو پھر ہمارا معاہدہ طے ہو جائے گا اب حکومت نے معیشت کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں مددگار صنعتی شعبے پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم آج کا بجٹ اس شعبے پر بہت بڑا حملہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کی تقریر سے سٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ان لوگوں نے 14 دن گزار دیئے اور آج اصل بجٹ کا اعلان کیا جس میں اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جو کہ سینیٹ کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہے کہ پہلے سے ٹیکس دہندگان پر مزید ٹیکس لگانا جو کہ معیشت کے اہم شعبے کو نچوڑ دے گا۔انہوں نے

نشاندہی کی کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے اور اس وقت ایسا اقدام پی ٹی آئی کی پیدا کردہ صنعتی رفتار کم کر دے گا۔سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ جب وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو کے بعد اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر جائے اورکرنسی کی قدر بری طرح کم ہو جائے تو ان حالات سے حکومت پر اعتماد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں اس ٹولے سے جلد از جلد نجات ہی پاکستان کا مفاد ہے تاہم، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹر پر بیان میں وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ مفتاح میاں، بیرون ملک پی ایچ ڈی کے ساتھ آپ کو اپنے منظور شدہ اکنامک سروے کو تسلیم کرنا چاہیے تھاتحریک انصاف کے وائس چیئر مین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیاہے کہ ن لیگ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاچکاہے جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا بجٹ مستردکردیا ن لیگ عوام کو سچ نہیں بتا رہی،مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا جسے حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی، اگست میں بجلی 21 روپے فی

یونٹ ہو گی جولائی میں لوگوں کو احساس ہو گا بجلی کا بل کہاں پہنچ گیا ہے. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے آپ کا ایجنڈا نیشنل نہیں پرسنل تھا پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات الیکشن کمیشن کے لیے امتحانات ہیں اگر دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے عمران خان ہفتے کے روز لاہور آئیں گے اورچار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے سابق وزیراعظم لاہور میں کے حلقہ پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاح اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے سینیٹر فیصل جاوید ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مزید مشکلات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سما یک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر قوم خاموش رہی تو یہ پاکستان کے لیے بھی تباہی کا باعث ہوگا۔ فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سپر ٹیکس کا اثر بھی عوام پرپڑے گا۔