نیو یارک (آئی این پی) اقوام متحدہ نے افغانستان تک نقد امداد میں طالبان کو رکاوٹ قرار دے دیا۔اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان حکومت افغانستان
میں اقوم متحدہ کے امدادی کاموں میں مداخلت کر رہی ہے۔ طالبان انسانی بنیادوں پر رقوم پہنچانے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث بھی امدادی گروپوں کو رقوم پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بینکنگ نظام کے ذریعے رقم پہنچانا بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔