اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ روکنے اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کیلئے ایف آئی اے،نادرا اور ترک امیگریشن ادارے ملکر حکمت عملی طے کر رہے ہیں، انتظامی اور تکنیکی اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد ملک کا تشخص خراب کرتے ہیں، انکے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ترکی کے سفیراحسان مصطفٰے یرداگل کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان، ترکیہ دوطرفہ تعلقات سمیت
باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر بات چیت سمیت پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔رانا ثناء بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی تیز کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایف آئی اے نادرا اور ترک امیگریشن ادارے ملکر حکمت عملی طے کر رہے ہیں جبکہ انتظامی اور تکنیکی اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام ہمارا مشترکہ ہدف ہے اور پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگا۔ اس موقع پر ترک سفیر نے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی اسمگلنگ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے اقدامات قابل تعریف کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اداروں کی بہتر کوارڈینیشن سے اس کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ترک سفیرکے ذریعے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لو کو پاکستان دورے کی باضابطہ دعوت دی۔