سپر ٹیکس کیا ہے…….؟ جانیے

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد کے حساب سے ’سپر ٹیکس‘ لگانے کا اعلان کیا ہے وزیر خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’سپر ٹیکس‘ کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ سپر ٹیکس 4 فیصد کے حساب سے تمام شعبوں پر لگے گا جبکہ 13 صنعتی شعبوں پر چھ فیصد کے حساب سے اضافہ کر کے ان سے دس فیصد کی شرح سے یہ سپر ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کے بعد ان پر ٹیکس وصولی کی شرح 29 فیصد سے 39 فیصد ہو جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس کی اصطلاح استعمال ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین’نئے‘ ٹیکس کی وضاحتیں طلب کرتے نظر آ رہے ہیں وہیں معاشی ماہرین ٹیکس کے نفاد کے معاشی صورتحال پر پڑنے والے اثرات پر آرا کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے سپر ٹیکس کا نفاذ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ ماہر ٹیکس امور اشفاق تولہ اور ڈاکٹر اکرام الحق نے بتایا کہ یہ ایک خاص ٹیکس ہوتا ہے

اور عمومی ٹیکس کے اوپر لگایا جاتا ہے۔ سپر ٹیکس لگ سکتا ہے تاہم ٹیکس لگاتے ہوئے اس کا مقصد بیان نہیں کیا جاتا۔ اس سپر ٹیکس کو لگاتے ہوئے حکومت نے اس کا مقصد بیان کر دیا ہے اس سے اکٹھے ہونے والے پیسے کو غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جو غلط ہے۔ جب کسی ٹیکس کو لگانے کا مقصد بیان کر دیا جائے تو وہ لیوی ہوتی ہے اور اس کی منظوری پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے حاصل کی جاتی ہے۔وزیر خزانہ نے ٹویٹ میں کہا کہ سپر ٹیکس کے ذریعے گذشتہ چار ریکارڈ بجٹ خساروں کو کم کیا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ٹیکس سے اکٹھے ہونے والے پیسوں کو غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اشفاق تولہ اور ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ یہ ٹیکس حالات کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی حکومت ہنگامی اقدامات کے تحت اسے عائد کر سکتی ہے۔ ٹیکس کا مقصد یہی ہے زیادہ پیسے اکٹھے کیے جائیں گے لیکن اس ٹیکس کے ذریعے پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے شعبوں پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ان شعبوں میں سیمنٹ، بینکنگ، ایوی ایشن انڈسٹری، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، شوگر، بیوریج، سٹیل، تیل و گیس، فرٹیلائزر، سگریٹ، کیمیکل کے شعبے کی انڈسٹریاں شامل ہیں جنھیں دس فیصد کے حساب سے یہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔پاکستان میں ان شعبوں کے علاوہ دوسرے صعنتی شعبے چار فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور درج بالا پر چار فیصد شرح میں چھ فیصد کی شرح سے اضافہ کر کے ان پر سپر ٹیکس کی صورت میں دس فیصد ٹیکس کی شرح کر دی گئی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: