Thursday, September 12, 2024
Homeتجارتی خبریںگیس نہ ملنے سےبرآمدی آرڈرز منسوخ ہوسکتے ہیں:اپٹما سربراہ

گیس نہ ملنے سےبرآمدی آرڈرز منسوخ ہوسکتے ہیں:اپٹما سربراہ

لاہور ( وی او پی نیوز ) اپٹما سربراہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی بندش تشویشناک ہے۔ عید کی وجہ سے جولائی میں 15 سے 20 دن صنعت بند رہے گی، گیس نہ ملنے سے ہمارے برآمدی آرڈرز منسوخ ہوسکتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس نہ ملنے سے ایک سے 2

ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے، صنعت کو چلنے دیں، زرمبادلہ ٹیکسٹائل سے ہی ملتا ہے۔دوسری جانب کراچی کے صنعت کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا انتہائی تباہ کن ثابت ہوگا۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) سمیت کراچی کی تمام ٹاؤن ایسوسی ایشنز نے وزیراعظم شہباز شریف سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کراچی کی صنعتوں کو طلب کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو صنعتیں مکمل طور پر تباہ ہوجائیں گی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments