ممبئی ( شوبز نیوز ) اداکار رنبیر کپور کی جانب سے متوقع جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق چٹکلے پر اہلیہ عالیہ بھٹ کا ردِ عمل سامنے آ گیا۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے رنبیر کپور کے ممکنہ جڑواں بچوں سے متعلق سوال کے جواب سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ “رنبیر مذاق کر
رہے تھے۔” خیال رہے کہ رنبیر کپور سے ایک شو کے دوران جب ایک جھوٹ اور دو سچ بتانے کا کھیل کھیلا گیا تو انہوں نے ایک جواب یہ بھی دیا تھا کہ وہ جڑواں بچوں کے والد بننے والے ہیں۔ تاہم اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف عالیہ بھٹ نے انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کے اس تبصرے کی تصدیق یا تردید تو نہیں کی البتہ یہ ضرور کہا کہ رنبیر کپور مذاق کر رہے تھے۔ ساتھ میں عالیہ نے یہ بھی کہا کہ “رنبیر کپور نے اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی ہے۔”عالیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس معلومات کا فقدان ہے اور اگر کوئی خبر نہیں ہے تو یہ بھی ایک خبر بن گئی ہے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو میری اور رنبیر کی صحت و سلامتی کی دعا کرنی چاہیے۔