متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

6سے 8ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے……عمران خان کی پنجاب میں ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ہے۔لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی سامنےآ گئی ہے۔ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ 6 سے 8 ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائے تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔25 مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سابق صوبائی وزیر ہاشم جوان بخت کی ملاقات ہوئی۔سابق وزیراعظم نے پنجاب میں احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر ثاینہ نشتر کو ذمہ داری دے ہے افسوس کا مقام ہے کہ سابق پنجاب حکومت نے غریب خاندانوں

کی مدد کے لئے ہمارے اس شاندار پروگرام کو روکا، سابق پنجاب حکومت نے غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود کے اس اہم پروگرام کو نظر انداز کیا، احساس پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔اس پروگرام کو ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی۔ڈاکٹر ثاینہ نشتر نے احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی۔ عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اورپارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔پارٹی کے سینئر رہنما شفقت محمود نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات میں شفقت محمود نے سابق حکومت کے انتقامی مقدمات کے بارے میں قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات بھی ہوئی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بات جیت ہوئی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی جس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا عمران خان کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے اور متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔چوہدری پرویزالٰہی نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہو ر،گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں -ملاقات کرنے والوں میں خواتین اور اقلیتی ایم پی ایز بھی شامل تھے-عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے-مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، مستحکم جمہوری حکومت آنے تک معاشی بحران نہیں جائے گا- حالات مزید مشکل ہوسکتے ہیں،ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے- کرپٹ حکمران آتے ہیں تو ملک نیچے جاتے ہیں -حقیقی سیاست عبادت کے مترادف ہے-یہاں لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے- بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے-قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں -اپوزیشن ابھی تک پے درپے شکست کے صدموں سے باہر نہیں آسکی۔ پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے-ممبرشپ کیلئے وقت موزوں ہے،جنرل الیکشن کو مدنظر رکھ کر تنظیم سازی کی جائے-