فوج کا مذاق کیوں اڑایا ….؟ بھارت میں عامر خان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا ” کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل پڑی

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) عامر خان کی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ تنازع کی زد میں آگئی اور مخالفین فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ٹوئٹر پر فلم کے خلاف ٹرینڈ چلا جس میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فلم کا بائیکاٹ کیا جائے کیونکہ عامر خان نے اس فلم میں بھارتی فوج کا یونیفارم پہن کر ذہنی معذوری جیسا کردار نبھایا اور فوج کا بہت مذاق اڑایا ہے۔

یہاں‌ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفکشنسٹ عامر خان 4 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنے نئے پراجیکٹ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ساتھ بالی ووڈ نگری میں واپس آرہے ہیں۔ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 11 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے لیکن ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں سوشل میڈیا پر’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔بھارتی میڈیا نے عامر خان سے بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا ٹوئٹر ٹرینڈ سے متعلق پوچھا تو اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا ہے۔ مجھے اس بات کا بھی دُکھ ہے کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ میں بھارت کو پسند نہیں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ لوگ میرے بارے میں ایسی سوچ رکھتے ہیں۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم! میری فلم کا بائیکاٹ نہ کریں،میری فلم دیکھیں۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: