کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں آصف زرداری نے لیں، اس کا حساب کب دیں گے۔ خرم شیر زمان نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن سندھ کی صورتحال پر بھی کبھی بات کیا کریں۔عمران خان فوبیا میں
پی ڈی ایم اخلاقیات سے گرتی جارہی ہے، عمران خان کیخلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے تو توشہ خانہ لے آئے۔ عوام جانتے ہیں پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی اداروں کے خلاف نہیں رہا۔