متعلقہ

جمع

45 دن بہت اہم ہیں،5 درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں

Spread the love

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیبوں میں موبائل فون ہیں، عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں مگر اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، موجودہ حکمران زمینی حقائق سمجھنے

سے عاری ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کو یومِ بربادی نہ بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 45 دن بہت اہم ہیں، غربت کے ہاتھوں تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ خیبر پختون خوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اب اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔