68

دنیا بھر میں بھوک، 116ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 92واں نمبر

Spread the love

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں بھوک کا شکار 116 ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کا 92واں نمبر ہے،بھارت 101ویں نمبر پر موجود ہے۔ 2007 سے آئرلینڈ کی امدادی ایجنسی کنسرن ورلڈ وائڈ آف آئرلینڈ اور ویلٹ ہنگر ہلف مشترکہ طور پر ہر سال بھوک سے دوچار ممالک کی عالمی فہرست جاری کر رہے ہیں، سروے میں ترقی یافتہ ممالک کو شامل نہیں کیا جاتا اس لیے یہ رپورٹ ترقی پذیر اور کم ترقی یافتہ ممالک کی صورتحال پر مبنی

ہے، رواں سال صرف 116 ممالک کا ڈیٹا شامل کیا گیا، رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان 24.7 پوائنٹس کے ساتھ 116 ممالک میں 92ویں نمبر پر ہے، بھارت 101ویں نمبر پر ہے لیکن خطے کے دیگر ممالک پاکستان کے مقابلے بہتر درجہ بندی پر موجود ہیں، سری لنکا اس فہرست میں 65ویں جبکہ نیپال اور بنگلہ دیش 76ویں نمبر پر موجود ہیں۔اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں،آج دنیا میں تقریباً 81 کروڑ 10 لاکھ لوگ بھوک کا شکار ہیں اور 4 کروڑ 10 لاکھ لوگ قحط کے دہانے پر ہیں، جبکہ 47 ممالک 2030 تک بھوک کی کم سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے، ان میں سے 28 ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے۔پاکستان کی صورتحال واضح کرتی ہے کہ 2000 سے بھوک اور غذائیت کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے کیونکہ یہ تناسب سال 2000 میں 36.7 پوائنٹس، سال 2006 میں 33.1 پوائنٹس، 2012 میں 32.1 پوائنٹس اور 2021 میں پوائنٹس مزید کم ہو کر 24.7 پر آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں