متعلقہ

جمع

تمام وزارتوں سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب

Spread the love

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت نے تمام وزارتوں سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔” ڈیلی پاکستان ” کے مطابق ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سال 2021ء ستمبر تا اگست 2022ء تک تمام وزارتوں، ڈویڑنز کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے۔ صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزارتوں کی سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف

بارے صدر مملکت رہنمائی کرتے ہیں اسی سلسلے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ تمام وزارتوں کی رپورٹس کے موصول ہونے کے بعد صدر مملکت کی تقریر مرتب کی جائیگی، صدر مملکت کی تقریر کے متن میں وفاقی حکومت اور وزارت پارلیمانی امور بھی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ تاحال صدر مملکت کے خطاب اور اس سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکا، سابق اپوزیشن اور موجودہ مخلوط حکومت کے صدر مملکت کے ساتھ روابط بہتر نہیں۔ وزارتوں کی جانب سے بروقت رپورٹس نہ ملنے اور حکومت کے ساتھ امور طے نہ ہونے پر فی البدیہ خطاب کا بھی امکان ہے۔ صدر مملکت نے اچانک اجلاس بلانے کی صورت میں تقریر کرنے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے، آئینی طور پر صدر مملکت کا خطاب نئے پارلیمانی سال کیلئے ضروری ہے۔