89

انگور کھائیں ….لمبی عمر پائیں

Spread the love

لاہور ( پہیلتھ نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ انگور کھانے کا آپ کی عمر سے تعلق ہے ….جی ہاں ! صحت مندانہ طرزِ زندگی بڑی حد تک انسان کو دائمی امراض سے بچانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔” جنگ ” کے مطابق ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں تقریباً 2 پیالی انگوروں کا استعمال

جگر پر موجود چکنائی کو کم کرکے انسان کی عمر دراز کرتا ہے۔انگور کے استعمال کے فوائد جاننے کے لیے چوہوں کو چکنائی سے بھرپور غذا کھلائی گئی اور ساتھ ہی روزانہ انگور کا سفوف دیا گیا جس کے نتیجے میں چوہوں کے جگر پر چربی کم ہوگئی اور وہ دیگر چوہوں کے مقابلے زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔دراصل، چکنائی سے بھرپور غذاؤں کے ساتھ اگر انگوروں کا استعمال بھی کیا جائے تو اینٹی آکسیڈنٹ جینز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے قدرتی موت جلدی نہیں آتی۔سیریز جرنل فوڈ میں شائع ہونے والی یہ تحقیق ویسٹرن نیو انگلینڈ یونیورسٹی کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین جان پیزوٹو کی رہنمائی میں کی گئی۔اس تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ چکنائی سے بھرپور مغربی غذا کے اثرات کا مقابلہ انگور کرسکتے ہیں یا نہیں۔پروفیسر ڈین جان پیزوٹو کا کہنا ہے کہ تحقیق میں سامنے آنے والی تبدیلی کا تعلق انسان کی 4 سے 5 سال کی زندگی میں اضافے سے ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں