متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

بی جے پی کے راجا سنگھ کا گستاخانہ بیان، بھارتی شہر حیدرآباد میں کشیدگی برقرار، پولیس دستے تعینات ، درجنوں گرفتار

Spread the love

حیدرآباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ کے گستاخانہ بیان پر بھارتی شہر حیدرآباد میں کشیدگی برقرار ہے۔ حساس مقامات پر دکانیں بند کرا دی گئی ہیں اور پولیس دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تقریباً 30 افراد

کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی گستاخانہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر مسلمانوں نے احتجاج کیا۔احتجاج کے بعد راجا سنگھ کو گرفتار کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں ضمانت پر رہا بھی کر دیا گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے گستاخانہ بیان پر ٹی راجا سنگھ کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی ہے۔