متعلقہ

جمع

ایشیاء کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے کس نے لگائے …؟ آپ بھی جانیے

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز ) کرکٹ شائقین کو ایشیاء کپ کا شدت سے انتظار ہے اور اس ٹورنامنٹ کو شروع ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں، ٹیمیں متحدہ عرب امارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ پاکستانی ٹیم بھی ایمسٹرڈیم سے دبئی پہنچ گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے دبئی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی۔پہلے ایشیاء کپ 50 اوورز (ون ڈے فارمیٹ) فی اننگز پر مشتمل تھا لیکن اب ایونٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ایشیاء کپ کا فارمیٹ تبدیل ہونے کے بعد اس میں لگنے والے چھکوں اور چوکوں کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔رواں ماہ 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لگائے ہیں۔

شاہد آفریدی
بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور پاکستان کے بیٹر نے ایشیاء کپ کے 27 میچز میں 26 چھکے لگائے ہیں۔
سنتھ جے سوریا
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے سابق کھلاڑی سنتھ جے سوریا ہیں، جنہوں نے 25 میچز میں 23 چھکے لگائے ہیں۔
ایشیا کپ، قومی کرکٹ اسکواڈ دبئی پہنچ گیا
روہت شرما
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیاء کپ کی تاریخ میں 27 میچز میں اب تک 21 چھکے لگائے ہیں، وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
سریش رائنا
بھارت کے سریش رائنا 18 چھکے لگا کر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
ایم ایس دھونی
بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی ایشیاء کپ کے 24 میچز میں 16 چھکے لگا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔