64

پاکستانی فلم ’’سینڈ سٹورم (ملاقات)‘‘ آسکر ایوارڈز کیلئے منتخب ہو گئی

Spread the love

لاہور ( شوبز ڈیسک )پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے اچھی خبر یہ آئی ہے کہ فلمساز سیماب گل کی مختصر فلم ’سینڈ سٹورم (ملاقات)‘ ہولی شورٹس فلم فیسٹیول 2022 میں مختصر فلموں کی کیٹیگری سے آسکر ایوارڈز کے لیے منتخب ہوگئی ہے۔11 اگست سے 20 اگست تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز خود بخود آسکر کی دوڑ میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں فلم’ہالیلوجہ‘ نے گرینڈ پریکس، فلم ’سینڈ سٹورم (ملاقات)‘ نے بیسٹ لائیو

ایکشن اور فلم ’اسکیل‘ نے بیسٹ اینیمیشن کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔اس فلم کے پروڈیوسر عبدالعزیز مرچنٹ نے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ ’سیماب گل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے اگست 2022 میں دو اکیڈمی ایوارڈز کوالیفائنگ فیسٹیولز ہولی شارٹس فلم فیسٹیول اور فلکرز کے رہوڈ آئی لینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی ہے‘۔فلم سینڈسٹورم کو گل اور مرچنٹ نے سنت انیشیٹو اور انسٹینٹ پروڈکشن کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ اس فلم میں حمزہ مشتاق، پریزی فاطمہ، عائشہ شعیب احمد اور نبیلہ خان نے اداکاری کی ہے۔یہ فلم زارا نامی ایک نوعمر لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی اپنے ورچوئل بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک سنسنی خیز ڈانس ویڈیو شیئر کرنے کے بعد بالکل بدل جاتی ہے، کیونکہ زارا کا ورچوئل بوائے فرینڈ اس کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اسے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلیک میل کرنا شروع کر دیتا ہے۔اس فلم کی کہانی غدیر احمد نامی ایک مصری لڑکی کے ساتھ پیش آئےحقیقی واقعے پر مبنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں