متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

شریف، زرداری گینگ کی چوری کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں: عمر سرفراز

Spread the love

لاہور(این این آئی)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی اور بجلی بل کی اوور بلنگ پر عوام روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت نااہلی نالائقیی،بد نیتی اور چوری کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔شریف زرداری گینگ کی

نالائقی، نا اہلی اور چوری کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا،صفر یونٹ پر ہزاروں کے بل آچکے ہیں۔ نالائق شہباز زرداری نے 12 سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو نے کے باوجود امسال جولائی میں 10 فیصد کم بجلی پیدا کی۔کنزیومر پرائس انڈیکس پی ٹی آئی کے دور میں 12 فیصد تھا جو اب ساڑھے چوبیس فیصد پر پہنچ چکا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا سنسیٹو پرائس انڈیکس 17 فیصد سے 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔نالائق ٹیم نے مہنگا تیل دگنی مقدار میں خریدا جس سے قومی خزانے کو نقصان اور عوام کو مہنگائی کابوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔مہنگائی 43 فیصد تک پہنچ چکی،بجلی کے بل میں اوور بلنگ کے ذریعے ڈاکہ مارا گیا ہے۔