42

3 گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ ،سیلاب سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 900ارب سے زائد، کپاس اور چاول کی فصل تباہ 

Spread the love

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ 900ارب روپے سے زائد ہے۔ رواں سیزن میں ملک میں3 گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گندم کی بوائی میں تاخیر، کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔جے ایس بروکریج کی ریسرچ کے مطابق رواں سیزن میں ملک بھر میں 3 گنا زیادہ سے آنے والے سیلاب نے زندگی، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے

مطابق سیلاب سے نقصانات کو صحیح اندازہ نہیں لگایا جاسکتا لیکن نقصانات 900ارب روپے سے زائد ہونگے جو سال 11-2010کے سیلاب سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رواں سیزن میں برآمدات کم اور درآمدات زیادہ ہونگی۔ زمین کو سوکھنے میں 2 سے 3 ماہ لگیں گے جس کے باعث گندم کی بوائی میں تاخیر ہوگی۔ گندم کی بوائی میں تاخیر کے باعث گندم کی فصل متاثر ہوگی  جس کے نتیجے میں میں 1ارب 70کروڑ ڈالر تک کی گندم درآمد کرنا پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اڑھائی ارب ڈالرز کے چاول برآمد کیے تھے جو اس سال نہیں ہوپائیں گے۔ کپاس کی درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔ مویشیوں کی اموات کے باعث گوشت کی قیمت اور فصلوں اور باغات تباہ ہونے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کے باعث ملک میں مہنگائی نئے ریکارڈ پر پہنچ جائیگی۔ جبکہ عوامی منصوبوں پر خرچ بڑھ جانے کے باعث حکومت مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہیں کرپائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں