لاہور ( ہیلتھ نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ سال 2022ء میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 10 لاکھ ہوچکی ہے۔” جنگ ” کے مطابق ادارے کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ ہم تمام حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے ممالک میں ہیلتھ سٹاف، ضعیف شہریوں کو ویکسین لگائی جائے، آبادی کے
70 فیصد افراد ویکسین شدہ ہونے چاہئیں۔جون کے آخر تک تمام ممالک کو ویکسین شدہ افراد کی شرح 70 فیصد بنانا تھی لیکن 136 ملک اس میں ناکام رہے۔ان ممالک میں سے 66 ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین 40 فیصد سے بھی کم شہریوں کو لگائی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ صرف 10 ممالک ایسے ہیں جہاں 10 فیصد آبادی سے بھی کم شہریوں کو ویکسین لگ سکی۔