ممبئی ( شوبز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں اپنی 2 فلموں سے مقبولیت حاصل کرنیوالے اداکار کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں . جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں ہریش رائے کی …..جنہیں گلے کا کینسر ہے بھارتی فلم ’کے جی ایف ون‘ اور کے جی ایف ٹو کی شاندار کامیابی سے مقبولیت حاصل کرنیوالے ہریش رائے نے گلے کے کینسر سے پیدا ہونے والی سوجن چھپانے کےلیے فلم میں داڑھی رکھ کر اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریش رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ گلے کے کینسر میں مبتلا تھے، جسے پیدا ہونے والی سوجن چھپانے کے لیے میں داڑھی رکھی.
ہریش رائےکنڑ سینما کے نمایاں اداکار ہیں، انہوں نےانٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ سال کے آغاز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ گلے کے کینسر کا شکار تھے، چہرے پر اُس کے اثرات سوجن کی صورت میں نمایاں تھے، مجھے اُسے چھپانے کےلیے داڑھی رکھنی پڑی۔یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر 2 بھارتی فلم تاریخ کی سب سے کامیاب ہے، جس نے باکس آفس پر 1200 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔پرشانت نیل کی اس فلم میں ہریش رائے نےقاسم چاچا کا کردار نبھایا، وہ 2018ء میں ریلیز ہونے والے کے جی ایف 1 کا بھی حصہ رہے ہیں۔
” جنگ ” کے مطابق ہریش رائے نے انٹرویو کے دوران اپنی بیماری سے متعلق کھل کر بات کی اور کہا کہ قسمت سے فرار ممکن نہیں، حالات آپ کو عطا کرتے ہیں یا پھر چیزیں آپ سے دور لے جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ 3 سال سے کینسر میں مبتلا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے کے جی ایف میں داڑھی رکھ کر اداکاری کی تاکہ گلے پر موجود سوجن کو چھپایا جاسکے۔اداکار نے کینسر کی سرجری میں تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شروع میں میرے پاس ناکافی رقم تھی اور اب تو حالات مزید خراب ہورہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سرجری صرف اس لیے روک دی تھی کہ میرے پاس پہلے پیسے نہیں تھے، میں نے فلموں کی ریلیز کا انتظار کیا، اب مرض چوتھے مرحلے میں داخل ہوگیا تو حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔کے جی ایف اداکار نے کہا کہ میں نے مداحوں اور فلم صنعت سے وابستہ لوگوں سے مدد مانگنے کےلیے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی لیکن میں اُسے پوسٹ کرنے کی ہمت نہ کرسکا۔