متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

ریکارڈ برآمدات ، ہر شعبے میں ترقی ،عمران خان نے ہر سال 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیے، شوکت ترین نے اعدادوشمار سامنے رکھ دئیے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے حوالے سے اہم اعدادوشمارکا انکشاف کیا ہے . سابق وزیر خزانہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر سال ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے

مواقع فراہم کیے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہر شعبے میں ترقی کی شرح میں اضافہ رہا، ہمارے دور میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں سالانہ ساڑھے 18 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے، ہمارے دور میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی۔ شوکت ترین نے استفسار کیا کہ ملک کو ڈیفالٹ کی طرف کون لے کر گیا؟ اس وقت ملکی برآمدات 23 فیصد گر چکی ہیں۔ لوگ بیروزگار اور فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں، افراط زر اب 44 اعشاریہ 6 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔4 ماہ کے دوران قرضوں میں 9 ٹریلین سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ یہ الیکشن کا سال ہے، یہ ملبہ دوسروں پر ڈالیں گے، حالات سے لگ رہا ہے کہ دسمبر میں پھر بجٹ آئے گا یا یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔