پاکستان کے بعد سکھ تنظیموں نے یاتریوں کو افغانستان بھیجنے پر غور شروع کر دیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی سکھ تنظیموں نے سکھ یاتریوں کو افغانستان بھیجنے پر غور شروع کر دیا۔ “انڈیا ٹائمز” کے مطابق افغانستان میں سکھوں کے کئی تاریخی گردوارے موجود ہیں۔ سکھ تنظیمیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی سکھ یاتریوں کو بھیجا جائے۔ تاہم اس حوالے

سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا. یہ تجویز چند بھارتی سکھ رہنماؤں کی طرف سے حال ہی میں افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت اور دیگر ممالک میں جانے والے سکھوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پیش کی ہے۔ ان سکھوں کے ہجرت کر جانے کے بعد ان کے تاریخی گردوارے لاوارث ہو گئے ہیں۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان میں بھی یاترا شروع کر دی جائے تو ان گردواروں کی دیکھ بھال بھی ممکن ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 7اور قندھار شہر میں 5گردوارے ہیں۔ اس کے علاوہ غزنی، جلال آباد اور سلطان پور میں بھی ایک ایک گردوارہ موجود ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: