نیو یارک (آئی این پی)امریکی کانگریس کی رکن نے صدر جوزف بائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے۔
شیلا جیکسن نے جو بائیڈن کو خط میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ امریکا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور حصہ لے۔انہوں نے امریکی حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کی فوری مدد کی جائے۔شیلا جیکسن کو کاکس کے بانی رکن ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا۔