spot_img

ذات صلة

جمع

سیلاب سے 4ارب کی گندم خراب، 15میں سے 3زون متاثر ہوئے،سندھ سے سیلاب کا پانی 2 ماہ میں نکلے گا

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو بتایا گیا کہ سیلاب سے پاسکو کی 4 ارب روپے لاگت کی گندم خراب ہوئی ہے، 15 زون میں سے3 زون سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،پاسکو کے سینٹرز میں ابھی بھی 2 سے 5 فٹ پانی کھڑا ہے .وزارت تجارت کی طرف سے بتایا گیا 2 لااکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد چائنہ اور 3 لاکھ میٹرک ٹن ڈی اے پی کھاد ایران سے بارٹر سسٹم کے تحت منگوائی جارہی ہے ایران کو ڈی اے پی کھاد کے تبادلے میں چاول ایکسپورٹ کیا جائے گا۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ گندم کی پیداوار ڈی اے پی کی وجہ سے ہوتی ہے ڈی اے پی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی راؤ محمد اجمل کی صدارت این اے آر سی میں منعقد ہوا وزارت تجارت نے کمیٹی کو کھادوں کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گندم کی کاشت کا ایریا آئندہ فصل پر 20 فیصد کم ہو گا،سندھ سے سیلاب کا پانی 2 ماہ میں نکلے گاسیلاب سے متاثرہ زمینوں کی بحالی میں وقت لگے گا گندم کی پیداوار کو پورا کرنے کیلئے حکومت کو اہم اقدامات کرنا ہونگے وزارت تجارت نے بتایا کہ وقت پر اقدامات کرلیئے ہیں کھاد کی قلت نہیں ہو گی ایران سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر کھاد کی درآمد کی جائے گی ایم ڈی پاسکو کی کمیٹی کو سندھ میں سیلاب سے گندم کے سٹاک متاثر ہونے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاسکو کو 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف ملاتھا پاسکو نے اپنے ٹارگٹ کی 100 فیصد خریداری مکمل کی تھی 3 لاکھ 31 ہزار ٹن گندم اس سال امپورٹ کی گئی ہے۔پاسکو کے 15 زون میں سے تین زون سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ڈیرہ اللہ یار بلوچستان خیر پور اور حیدر آباد سندھ میں پاسکو کے گندم سٹاک متاثر ہوئے ہیں۔

spot_imgspot_img