متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

ریحام خان کا دورہ امریکہ ، تھنک ٹینک اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں

Spread the love

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ریحام خان دورہ امریکہ کے بعد انگلینڈ روانہ ہو گئیں،وہ گزشتہ رات 5 ستمبر کو نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے امریکن ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئیں.ریحام کچھ دن انگلینڈ میں قیام کے بعد پاکستان چلی جائیں گی. ” پاکستان ” کی رپورٹ کے مطابق

ریحام خان سے امریکہ میں رابطہ رکھنے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان نے آخری ہفتہ واشنگٹن ڈی سی میں گزارا. جہاں انکی ایک امریکی تھنک ٹینک سمیت بعض اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں. ذرائع کے مطابق ریحام خان اکتوبر میں دوبارہ امریکہ آئیں گی. واضح رہے کہ ریحام خان 12 اگست کو امریکہ پہنچیں تھیں. امریکہ میں اپنے قیام کے دوران انہوں اپنی سرگرمیاں کافی محدود رکھیں. ریحام خان کی امریکہ میں ان خفیہ ملاقاتوں کو بعض حلقے اہم قرار دے رہے ہیں.