45

4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان، 9 اکتوبر کو میدان سجے گا

Spread the love

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔نجی ٹی وی ” ہم نیوز” کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کئے تھے، قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی

کی گئی تھی، التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا، ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق  جن حلقوں میں انتخابات 9اکتوبر کو ہوں گے ان میں پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال ، این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ  9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا، فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں