ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حالیہ شوٹ کی تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔گزشتہ دنوں آریان خان نے ایک معروف بین الاقوامی جوتوں کے برینڈ کے لیے شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ان تصاویر میں آریان خان کا اسٹائل مداحوں کو خوب بھاگیا، تصاویر شیئر کرنے کے چند لمحوں میں ہی کمنٹس سیکشن میں تبصروں کا ڈھیر لگ گیا۔ان کی تصاویر والدہ گوری خان نے بھی شیئر کیں اور والد شاہ رخ خان نے اس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہو اور جیسا کہتے ہیں کہ جو کچھ باپ میں پوشیدہ ہے
وہ بیٹے میں جھلکتا ہے‘کیا وہ گرے ٹی شرٹ میری ہے؟‘
شاہ رخ خان کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں آریان خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جینز اور ٹی شرٹ ہا ہا ہا (Your Genes and T-Shirt Hahah)‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس آریان خان کو منشات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ والدین کی مصروفیات کے باعث عدم توجہ کے سبب آریان خان منشیات کے استعمال میں ملوث ہوئے۔تاہم رواں برس مئی میں انہیں اس کیس میں باعزت بری کر دیا گیا جس کے بعد سے شاہ رخ خان اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں.