متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگر دوا مل بھی جائے تو دوا کھانے کے لیے صاف پانی نہیں ہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

Spread the love

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو (مرحوم) کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگر دوا مل بھی جائے تو دوا کھانے کے لیے صاف پانی نہیں ہے۔سندھ اور بلوچستان کے لوگ اپنی حکومتوں کو نمائندہ تسلیم نہیں کرتے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ادویات کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی عدم فراہمی بھی ایک اہم اور سنگین مسئلہ ہے کیونکہ صاف پانی کے بغیر دوائیں لینا

ممکن نہیں اور کئی افراد اس مشکل سے دو چار ہیں. شہریوں کے ساتھ ساتھ سیلاب لاتعداد مویشیوں کو بھی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی میں کئی مویشیوں کی لاشیں دیکھیں۔ مویشیوں کی لاشوں کے باعث متعدد علاقوں میں شدید تعفن پھیلا ہوا ہے۔” جنگ ” کے مطابق صوبائی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے لوگوں میں حکومتوں کی کارکردگی پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہےلوگ موجودہ حکمرانوں کو اپنے نمائندوں کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتے، پاکستان کے جمہوری نظام میں کئی مسائل موجود ہیں، حکمراں جماعتیں لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے ووٹ لیتی ہیں، فلاحی تنظیموں کو بھی فنڈز کی قلت کے باعث فلاحی کام کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے۔