سمرقند (آئی این پی)شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کو منتقل ہوگئی تاہم اس حوالے سے ایک نئی بحث بھی چھڑگئی ہے کہ کیا پاکستان اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں رکن
ممالک کے علاوہ مبصر ملکوں نے بھی شرکت کی۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ بھارت کومنتقل ہوگئی ہے اور اگلا سربراہی اجلاس بھارت میں ہوگا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس 2023 میں بھارت کی زیرصدارت ہوگا۔اگلے سربراہی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ اگلے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔