متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا ….فیصل خان کے انٹرویو میں اہم انکشافات

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان کا بڑا دعویٰ بلکہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے جو بالی وڈ کے اندر ہی نہیں بلکہ بالی وڈ سے باہر سب کو چونکا دینے کیلیے کافی ہے . فیصل خان کو آپ سب بالی وڈ کی معروف فلم ” میلہ ” میں عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ کیساتھ دیکھ چکے ہیں . فیصل خان نے بالی وڈ کے اس مقبول ہیرو کے بارے میں انکشاف کیا ہے جو مقبولیت کی بلندیوں پر تھا اورلاکھوں‌کروڑوں دلوں میں بستا تھا

….جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں سوشانت سنگھ راجپوت کی جو 14 جون 2020 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے فلیٹ میں پراسرار انداز میں چھت کے پنکھے سے لٹکے ہوئے مردہ پائے گئے تھے اور یہ کہا گیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے، جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں سشانت کے والد نے اس حوالے سے پٹنہ (بہار) میں ایف آئی آر درج کروائی اور اس میں سشانت کی گرل فرینڈ ریحا چکرورتی سمیت5 دیگر افراد کو اس میں ملوث قرار دیا تھا……..لیکن یہ معمہ اب تک حل نہ ہو سکا بہر حال اب مایا نگری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بڑے بھائی فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ” سوا دو برس قبل ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے والے سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا تھا۔

میری دعا ہے کہ سچائی سامنے آئے”۔فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں پتہ ہے یہ قتل ہے۔ جب یہ کیس کھلے گا تب ہی وقت ثابت کرے گا، کئی ایجنسیوں نے اس کی تحقیقات کی لیکن بعض اوقات سچائی پھر بھی سامنے نہیں آتی، میری دعا ہے کہ یہ سچ سامنے آئے اور سب کو پتہ چلے…….
فیصل خان کے اس اہم انکشاف یا دعوے نے سب کو ایک بار پھر حیرت زدہ اور خوفزدہ کر ڈالا ہے . حیرت زدہ اس لئے کہ سشانت سنگھ راجپوت اور فیصل خان سمیت کئی افراد یہ کہہ رہے ہیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کا قتل کیا گیا اور خوفزدہ اس لیے ہیں کہ آخر اس پراسرار قتل کے پیچھے کون ہے اور قاتل کا مقصد کیا ہے اور آخر کار بالی وڈ کے آرٹسٹس کو ہی کیوں مارا جا رہا ہے اور پھر خود کشی کا ڈرامہ …. ایک سوال یہ بھی ہے کہ یہ کھیل کون کھیل رہا ہے اور کیوں کھیل رہا ہے اور کیوں اس کھلاڑی کا ہاتھ نہیں روکا جا رہا ، آپ سب کی طرح ہمیں بھی جواب کا انتظار ہے . فیصلہ وقت کریگا فی الحال فیصل خان کے انٹرویو میں اہم انکشافات نے پنڈورا باکس ایک بار پھر کھول دیا ہے اب آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا …؟