لاہور(آئی این پی) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع، پراجیکٹس میں تیس ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ 1 سے5 تک بھرتیوں کے لیے وزیراعلیٰ
کو سمری بھیجی جائے گی،علاوہ ازیں پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے اور گریڈ 5 سے اوپر پوسٹوں کی منظوری کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔