لاہور ( نیوز ڈیسک ) صحافیوں، ججوں اور سیاستدانوں کے بعد اب وزیراعظم کی گفتگو بھی” لیک ” ہو گی ہے…… وزیر اعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے مبینہ آڈیو ٹیپ میں ایک شخص گفتگو کے دوران مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بتا رہا ہے کہ مریم نواز اپنے داماد کے لیے
بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔اس پر مبینہ طور پر شہباز شریف جواب دیتے ہیں وہ ہمارے داماد ہیں، آپ ان کو ایشوز بتادیں، پلانٹ بھارت سے آدھا آ گيا ہے۔وزیراعظم مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ مانتے ہیں کہ یہ ایشو گلے پڑ جائے گا، آپ ان سے بات کریں، میں ترکی سے واپس آؤں گا تو بلا کر انہیں سمجھا دوں گا۔اس پر دوسرا شخص شہباز شریف کو مشورہ دیتا ہے کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔