متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

ہم کل تک جاگنے والے نہیں….مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایرانی بہنوں کا انقلابی گانا گا کر احتجاج

Spread the love

تہران ) مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہرے 40 شہروں تک پھیل چکے ہیں ، دوسری جانب مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ایرانی بہنوں نے احتجاجاً انقلابی اطالوی لوک گیت کا فارسی ورژن گایا جسے انٹرنیٹ پر سراہا جارہا ہے۔ایران کے شہر رشت سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے گانے’Bella Ciao‘ کی ویڈیو انسٹاگرام پر اسی دن پوسٹ کی جس دن مہسا امینی ہلاک ہوئی۔انہوں نے اپنی ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ

ہم کل تک جاگنے والے نہیں۔ ویڈیو کو اب تک 50 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ اسے 2 لاکھ سے زائد بار لائک بھی کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ اطالوی لوک گیت 19ویں صدی کے دوران کافی مشہور ہوا تھا۔دوسری جانب ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے ہیں۔مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ 17 صحافیوں سمیت کم از کم 1200 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔