متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کے سرکاری دورے پر،اہم شخصیت سے ملاقات

Spread the love

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں . دورے کے دوران انکی اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برائے سیکریٹری جنرل جنرل بیرامے ڈیوپ (سینیگال) سے ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت اور علاقائی سلامتی کی

مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران کے دوران ان کے ردِعمل میں اقوامِ متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔ یو این کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے متاثرینِ سیلاب کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل بیرامے ڈیوپ نے اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔