متعلقہ

جمع

روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات جانیوالوں کیلئے خوشخبری اور نئے قوانین دونوں ایک ساتھ آ گئے

Spread the love

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روزگار کی تلاش میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانیوالوں کیلئے خوشخبری اور نئے قوانین دونوں ایک ساتھ آ گئے . یو اے ای کی جانب سے جدید ویزا سسٹم کے تحت 3 اکتوبر کو نئے انٹری پرمٹ کا اعلان کیا گیا ہے، یو اے ای میں ملازمت کے حصول کے خواہشمند افراد یہ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیا سنگل انٹری پرمٹ متحدہ عرب امارات

میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے ذہین اور ہنرمند نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔اس ویزا کے لیے کسی میزبان یا اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے، قبل ازیں ملازمت تلاش کرنے کے لیے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزا لے کر آنا پڑتا تھا۔یو اے ای حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ملازمت تلاش کرنے کے لیے نیا ویزا منسٹری آف ہیومن ریسورسز کی جاری کردہ گائیڈلائن کے مطابق ہنرمند قرار دی گئی تین کیٹگریز میں شامل افراد کو جاری کیا جائے گا۔ کم از کم تعلیم بیچلرز یا اس کے مساوی ہونا ضروری ہے۔سنگل انٹری پرمٹ 60، 90 اور 120 دنوں کے لیے حاصل کیا جاسکتا ہے۔