اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) مسائل حل ہوں نہ ہوں ہمارے وزرا ، مشیروں اور معاونین کی تعداد کم نہیں ہوتی . موجودہ حکومت میں بھی وزرا ، مشیروں اور معاونین کی فوج ظفر موج ہے . وزیراعظم شہباز شریف کے کل 29 معاونین میں اب بھی 15 بغیر
کسی قلمدان کے ہیں، وزیراعظم نے اب تک صرف 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیے ہیں ۔رضا ربانی کھر کو تجارت، نوابزادہ افتخار بابر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ میر ارشاد کو بین الصوبائی رابطہ، تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا گیا۔محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل، فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان مل گیا۔سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانیز، مہیش کمار ملانی کو صحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔