متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ،ایف آئی اے تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آگئے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید حقائق سامنے آگئے۔دستاویز کے مطابق الیکشن 2013 میں ووٹن کرکٹ کلب سے آئی فنڈنگ پی ٹی آئی الیکشن مہم میں استعمال ہوئی، تحریک انصاف نے یہ رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی اور خفیہ رکھی۔ووٹن کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی الیکشن مہم کے لیے فنڈز

بھی موصول ہوئے، ووٹن کلب سے 1.2 ملین ڈالرز فنڈز انصاف ٹرسٹ اور طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے۔ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق ووٹن کرکٹ کلب سے انصاف ٹرسٹ کے لاہور ڈالر اکاؤنٹ میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالرز آئے، انصاف ٹرسٹ کا یہ ڈالر اکاؤنٹ صرف ایک ٹرانزیکشن کے لیے کھولا گیا، انصاف ٹرسٹ کے لوکل بینک اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 8 مئی 2013 کو ادا ہوئے۔دستاویز کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ ہولڈرز میں طارق شفیع، عاشق حسین قریشی، حامد زمان، منظور چوہدری اور مبشر احمد شامل ہیں۔ تحقیقات کے مطابق 2013 کے عام انتخابات سے پہلے 5 لاکھ 75 ہزار ڈالرز طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے، ووٹن کلب سے طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے ایک چیک پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں گیا۔