آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، پاکستان میں بےروزگاری اور مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی

Spread the love

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے

گی، شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا۔ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔ رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہوسکتی ہے۔آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد تھی۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے دوران معاشی ترقی 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: