لاہور ( وی او پی نیوز ) کھیل کی دنیا سے تازہ ترین خبر آئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا ہے .ایسا کیوں ہوا؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں . دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں، یہ سیریز اب جنوری 2024 میں کھیلی جائے گی۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے
درمیان سیریز 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی تاہم اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سال ہوگا۔کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024ء میں کرنی ہے، مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ جنوری 2023 میں کھیلے جانے والے یہ3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں ہے۔