ٹوکیو ( نیٹ نیوز ) جاپان نے ایک سال بعد افغانستان میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، جاپانی وزیر خارجہ کے مطابق افغانستان کے ساتھ محدود سفارتی تعلق قائم کرتے ہوئے کابل میں جاپانی سفارت خانے نے محدود سرگرمیاں شروع کی ہیں۔”
جنگ ” کے مطابق ٹوکیو میں پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر خارجہ یوشی ماسا ہیاشی کا کہنا تھا کہ کابل میں جاپانی سفارت خانہ صرف ضرروی امور انجام دے رہا ہے۔سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے مزید تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں، کابل میں مکمل سفارتی موجودگی کے بعد دیگر امور پرغور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جاپان نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔