لاہور( وی او پی نیوز) بزم المعصوم پاکستان کے سربراہ معروف روحانی بزرگ درگاہ عالیہ مرشدآباد شریف لاہور کے سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی مجددی اور دیگرز علماء ومشائخ اہل سنت نے کہا کہ عشق رسول ﷺ کے بغیر ایمان نامکمل ہے میلاد منانے کے ساتھ ساتھ میلاد والے آقا کریم ﷺ کے اسوہ کاملہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو بسر کرنے میں ہماری دنیا و آخرت کی تمام بھلائی و نجات ہے ۔ امت مسلمہ کو اپنا کھویا مقام واپس لانے کے لیے اتحاد واتفاق۔ محبت و امن، رواداری اوربرداشت کو اپنانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ قطب دوراں حضرت خواجہ صوفی محمد الطاف حسین نقشبندی کے 2 روزہ سالانہ عرس مبارک کی مرکزی اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سالانہ عرس مبارک کی 2 روزہ مرکزی اور اختتامی تقریبات گزشتہ روز درگاہ عالیہ مرشدآباد شریف لاہور میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریبات کی
صدارت سجادہ نشین عالمی مبلغ اسلام حضرت پیر خواجہ محمد خالد محمود احمد نقشبندی نے کی۔ عرس کی مرکزی اور اختتامی تقریب سے پیر خواجہ صفدر معصومی،پیر ڈاکٹر طاہر معصومی،پیر شاھد معصومی،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر صاحبزادہ سعید خالد معصومی،علامہ پیر طیب مبین معصومی،علامہ رب نواز سعیدی، پیر بشارت معصومی،پیر منصور سلیم معصومی،پیر لیاقت معصومی،صوفی زاہد معصومی،پیر فاضل الباسط، صاحبزادہ ذیشان نقشبندی،پیر افتخار معصومی،خان جہانزیب،صوفی ریاض خان،رانا اقبال الطافی،پیر خلیل الطافی, پیر افضال الطافی،صوفی منظور الطافی،صوفی عقیل الطافی،ودیگرز علماء ومشائخ اہل سنت نے خطاب کیا۔ عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے جید علماء ومشائخ اہل سنت، سیاسی سماجی ملی و مذہبی نمایندہ شخصات مریدین عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور عرس کی اختتامی نشست میں عالم اسلام امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان کشمیری مسلمانوں افواج پاکستان کے لیے پیر صاحب نے خصوصی اجتماعی دعا کروائی اور آخر میں لنگر عام ہوا۔
بزم العصوم پاکستان کے زیر اہتمام محفل میلاد pic.twitter.com/WPV3I91ybm— Voice Of Press (@VoiceOfPress1) October 25, 2022