متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، عمران خان نے اہم انکشافات کر ڈالے

Spread the love

پشاور ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اہم انکشاف کر ڈالا ہے . ان کا کہنا ہے کہ “میں نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیاتھا ، کوئی کچھ بھی کہے، مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ مجھے انفارمیشن ملی تھی کہ ارشد شریف

کو مارنے لگے ہیں کہ وہ سچ نہ بولے، میں نے ہی سینئر صحافی کو کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا، انہیں نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں، میں نے اُسے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ، وہ نہ مانا”۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، 75 سال کے سینیٹر پر تشدد سے دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑا، فیصلہ کیا ہے جب تک زندہ ہو ں میں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا۔ انسانی معاشرے میں قانون کے سامنے سب برابر ہوتے ہیں، جب کوئی قوم انصاف کےلیے جدوجہد نہیں کرتی تو وہ تباہ ہوجاتی ہے۔انسانوں کے معاشرے میں انصاف کا قانون ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں جنگل کا قانون ہوتا ہے۔