متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کریگا، گورنر سٹیٹ بینک کا اعلان

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) گورنر اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر ادا کرے گا ۔روشن ایکوٹی انوسٹمنٹ سہولت کا افتتاح گورنر اسٹیٹ بینک نے روایتی بیل گونگ بجا کر کیا اور بعد میں اپنے خطاب میں روشن ایکوٹی انوسمنٹ کو ملکی کیپٹل مارکیٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت اور بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے

بڑی سہولت قرار دیا۔” جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 5 ارب ڈالر سے زائد رقوم جمع کروائی گئیں ہیں اور تقریباً 10 ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً 8 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔تقریب سے چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز عام عوام کو فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے فروغ میں اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کوششیں قابل ستائش ہے۔ایم ڈی سی ڈی سی بدیع الدین نے تقریب کو روشن ایکوٹی انوسٹمنٹ پلیٹ فارم کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ تقریب میں کیپٹل مارکیٹ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔