متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

اہم اعلان، وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں ملازمتوں سے پابندی اٹھالی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب پر اس وقت سب کی نظریں ہیں ، ایک طرف لانگ مارچ جاری ہے تو دوسری جانب اہم اعلانات کا سلسلہ چل پڑا ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کا

اعلان کردیا ہے۔اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ملازمتوں پر پابندی کو اٹھا لیا ہے، ملازمتوں کی بھرتی کے اشتہارات آ رہے ہیں۔ پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنائے ہیں، لاہور کے بھی 3 نئے اضلاع بنا رہے ہیں۔ لاہور کے ایک نئے ضلع میں قصور کا بھی کچھ حصہ شامل کیا جا رہا ہے اور اسے موٹر وے سے لنک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، عمران خان چاہتے ہیں سرمایہ کار سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں انویسٹ کریں۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔