گوجرانوالہ ( وی او پی نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کے خاتمے کی شرط بتادی۔گوجرانوالہ کے سیالکوٹی دروازے پر جلسے سے خطاب میں کہا کہ مارچ صرف اُسی صورت ختم ہوگا جب الیکشن فوری کرائے
جائیں گے۔ عمران خان نے اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں مل کر پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نواز شریف انتظار کر رہے ہیں کہ طاقت ور لوگوں سے این آر او مل جائے تو وہ واپس آئیں۔